فیسکو ریجن ،پانچوں سرکلزکو 2ہزارتھری فیز میٹرجاری

فیسکو ریجن ،پانچوں سرکلزکو 2ہزارتھری فیز میٹرجاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئربشیرکی ہدایت پرجنرل منیجر کسٹمر سروسز ایم نواز نے فیسکو ریجن کے پانچوں آپریشن سرکلز کوخراب میٹروں کی تبدیلی کیلئے 2ہزارتھری فیز میٹرجاری کردئیے ۔

چیف ایگزیکٹو نے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ان میٹرز کی جلد تنصیب کے احکامات بھی صادر کئے ہیں۔ فرسٹ سرکل کو754میٹرز،سیکنڈ سرکل کو323،جھنگ سرکل کو462،سرگودھا سرکل کو261اور میانوالی سرکل کو200بجلی کے میٹر جاری کئے گئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں