زرعی یونیورسٹی ،فیسیں بڑھانے پرچھٹے روز بھی دھرنا

زرعی یونیورسٹی ،فیسیں بڑھانے پرچھٹے روز بھی دھرنا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبہ کی جانب سے آڈیٹوریم کے باہر فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاجیدھرنا جاری، آڈیٹوریم میں ہونے والی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں۔

وائس چانسلر اور دیگر نے مجبورا ًآن لائن خطاب شروع کردیا۔ چھ روز سے اسلامی جمعیت طلبہ اور زرعی یونیورسٹی کے طلبہ نے فیسوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے ۔ طلبہ نے کوریڈور، وی سی آفس اور اسکے بعد اقبال آڈیٹوریم میں سرگرمیوں کو متاثر کرنے اور انتظامیہ کو احساس دلانے کے لیے اقبال آڈیٹوریم کے باہر دھرنا دیا۔ جس کے باعث آڈیٹوریم میں ہونے والی تقاریب متاثر ہونے لگیں۔طلبہ کا کہنا تھا کہ فیسوں میں کمی کا اعلان ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں