سرکاری سکول پینے کے صاف پانی سے محروم، واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ لگ سکے

سرکاری  سکول  پینے  کے  صاف  پانی  سے  محروم،  واٹر  فلٹریشن  پلانٹ  نہ  لگ  سکے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکول پینے کے صاف پانی سے محروم۔ کسی بھی سکول میں سرکاری سطح پر واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ لگ سکا۔

تفصیلات کے مطابق صرف چند سکولوں میں مخیر حضرات کے تعاون سے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں سکول اس سہولت سے محروم ہیں۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام سی ای اوز ایجوکیشن سے دس روز میں پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم ہونے کا سرٹیفکیٹ مانگ لیا ہے جبکہ صورتحا ل یہ ہے کہ سکولوں میں پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانا تو دورکی بات سکولوں میں صاف پانی خریدنے کیلئے بھی فنڈنگ موجود نہیں ہے ۔ ایسے میں سکول سربراہان اور سی ای اوز ایجوکیشن اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ پینے کے صاف پانی کی سہولیات کا کوئی پراجیکٹ نہ ہونے کے باوجود سکولوں میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی کا سرٹیفکیٹ کیسے جمع کروائیں۔ اس حوالے سے  سکول سربراہان اور سی ای اوز ایجوکیشن شدید ذہنی اذیت کاشکار ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں