ڈاکٹر خرم کی شوکت خانم ہسپتال کیلئے جگہ کی پیشکش
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے ذاتی حیثیت سے فیصل آباد میں شوکت خانم ہسپتال کیلئے جگہ دینے کی پیشکش کردی تاکہ کینسر کے مریضوں کو مقامی طور پر ہی اس موذی مرض سے بچاؤ کیلئے بہترین اور جدید طبی سہولتیں مہیا کی جا سکیں۔
یہ بات انہوں نے فرینڈز آف شوکت خانم ہسپتال کے فیصل آباد چیپٹر کے زیر اہتمام نیٹ ورکنگ ڈنر سے خطاب کرتے کہی۔ ڈاکٹر خرم طارق نے ڈاکٹر فیصل سلطان کی کروناحکمت عملی کو سراہا۔ انہوں نے کہا اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ 2016ء سے ہر ماہ فیصل آباد سے ایک مریض کو شوکت خانم ہسپتال میں داخل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا شوکت خانم ہسپتال کے تمام ڈاکٹر انتہائی پروفیشنل ہیں۔ اگر ایک ڈاکٹر چھٹی پر ہوتا ہے تو دوسرا مریضوں کو دیکھتا ہے ۔