عمران حامد سے عہدہ واپس ،علی عنان قمر ڈپٹی کمشنر بن گئے

عمران حامد سے عہدہ واپس ،علی عنان قمر ڈپٹی کمشنر بن گئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ سے عہدے کا چارج واپس لے لیا گیا۔ علی عنان قمر کو فیصل آباد کے نئے ڈپٹی کمشنر کا عہدہ سونپ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔ فیصل آباد کے نو منتخب ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر اس سے قبل لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں