شہدا پشاورکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئیں

شہدا پشاورکو خراج عقیدت پیش  کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئیں

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایات پرشہدا پشاورکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی گئیں۔

ڈویژنل کمشنر سلوت سعید،ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ اور سٹی پولیس آفیسر خالد محمود ہمدانی نے باغ جناح میں سول سوسائٹی کے افراد کے ہمراہ شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور گلدستے رکھے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان،ایس پی صدر ڈویژن شمس الحق درانی،سی ای او ایجوکیشن افتخارخان کے علاوہ ضلعی وپولیس افسر بھی شریک تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں