سلیم پور :فٹبال و کبڈی ٹورنامنٹ
پیرمحل ( نمائندہ دنیا )چک331 گ ب سلیم پور میں فٹبال و کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد ۔چک نمبر670گ ب فٹبال کلب نے ونر ٹرافی حاصل کرلی ۔فائنل میں چک نمبر344گ ب کی ٹیم کو ہرادیا۔
جبکہ چک331 گ ب کی ٹیم نے سلیم پور کو ہرا کر کبڈی ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر کشف ریاض اللہ ،چیئرمین نجف ریاض اللہ ، چودھری عبد الجبار ،میاں امجد ناز نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں کیش انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔