نئے ڈی پی اوچنیوٹ وسیم ریاض نے چارج سنبھال لیا

نئے ڈی پی اوچنیوٹ وسیم  ریاض نے چارج سنبھال لیا

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)نئے ڈی پی اوچنیوٹ وسیم ریاض خان نے چارج سنبھال لیا۔ ڈی پی او کو نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورانچارج برانچز سے تعارفی ملاقات کی۔

ڈی پی او نے کہا لوگوں کے جان و مال کی حفاظت،بروقت انصاف فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔ ایف آئی آر اندراج میں تاخیری حربے برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔متعلقہ پولیس افسر ایف آئی آر کی کاپی مدعی کے گھر جا کر دے گا۔ انصاف کیلئے ہرکوئی مجھ سے مل سکتاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں