ایم سی بوائز سکول کو سنٹر آف ایکسی لینس سے الگ کرنے کا فیصلہ

 ایم سی بوائز سکول کو سنٹر آف ایکسی  لینس سے الگ کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ تعلیم پنجاب نے گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول تاندلیانوالہ کو سنٹر آف ایکسی لینس تاندلیانوالہ سے الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ماضی میں اسے دانش سکول کے نام سے ضم کردیا گیا تھا۔

 سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد اور ایم ڈی پنجاب دانش سکولز اینڈ سنٹر آف ایکسی لینس اتھارٹی کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔ ہائیکورٹ فیصلہ کی روشنی میں ایم سی بوائز ہائی سکول تاندلیانوالہ کا سٹیٹس بحال کردیا گیا۔ سنٹر آف ایکسی لینس اور ایم سی بوائز سکول کے درمیان باؤنڈری وال کے اخراجات دانش اتھارٹی برداشت کرے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں