سزا یافتہ ڈی ایس پی کی تعیناتی انصاف کاقتل:عمرفاروق

سزا یافتہ ڈی ایس پی کی تعیناتی انصاف کاقتل:عمرفاروق

فیصل آباد (نیوزرپورٹر)سزا یافتہ ڈی ایس پی نصر اللہ خان نیازی کو دوبارہ فیصل آباد میں تعینات کرنا انصاف کے قتل کے مترادف ہے ،بھتہ نہ دینے پر نصراللہ خان نیازی نے اپنے بھائی اور دیگر ملزموں کی اعانت کرکے میرے والد عبدالحفیظ پر قاتلانہ حملہ کروایا صلح پر مجبور کر نے کیلئے دو جھوٹے مقدمے ہم پر درج کروائے۔

آئی جی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ڈی ایس پی کے خلاف مزید کارروائی کی جائے اور اس کی بحالی اور فیصل آباد تعیناتی کو میرے کیس کا ٹرائل ہونے تک منسوخ کیاجائے ۔ان خیالات کا اظہار عمرفاروق نے معززین علاقہ کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ کیس کے نامزد چالان یافتہ ملزم ڈی ایس پی نصر اللہ خان نے بھتہ نہ دینے پر 28جولائی 2020 کو اپنے بھائی سمیع اللہ خان نیازی ودیگر ملزموں کی مدد کر کے میرے والد پر قاتلانہ حملہ کروایا ایف آئی آر پر ڈی ایس پی نے مدعی اور گواہوں کو صلح پر مجبور کر نے کیلئے دوجھوٹے مقدمے درج کروائے ،ڈی ایس پی کو جھوٹے مقدمات ثابت ہونے پر ایک سالہ اینکر منٹ روکنے کی سزا ہوئی جو معمولی سزا ہے جبکہ اسے بحال کر کے دوبارہ فیصل آباد تعینات کردیا گیا اسکے کارندے ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں ،آئی جی انصاف ا ور سکیورٹی فراہم کریں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں