محکمہ ماحولیات کے دفتر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے

محکمہ ماحولیات کے دفتر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)محکمہ ماحولیات کے دفتر میں کوڑے اور گندگی کے ڈھیر شہر کے ماحول کو صاف رکھنے کا ذمہ دار ادارہ اپنے دفتر کو بھی صاف رکھنے میں ناکام ہے۔

محکمہ ماحولیات کا دفتر افسروں کی عدم توجہ اور غفلت کے باعث کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا سرکاری دفتر میں کچرے کے بڑے بڑے ڈھیر لگ گئے ضلع بھر کی فضا کو صاف رکھنے کا ذمہ دار ادارہ ضلع تو درکنار اپنے ہی دفتر کو صاف رکھنے میں ناکام ہے محکمہ ماحولیات کے دفتر میں موجود یہ کچرے کے ڈھیر ایک جانب تو تعفن پھیلا رہے ہیں تو دوسری جانب ان ڈھیروں سے سرکاری دفتر کی خوبصورتی بھی گہنا چکی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں