ٹوبہ ،گردو نواح میں پٹرول ، ڈیزل نایاب ہونے پر احتجاج

ٹوبہ ،گردو نواح میں پٹرول ، ڈیزل نایاب ہونے پر احتجاج

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر اور گردو نواح میں پٹرول اورڈیزل نایاب ہوگئے ،شہریوں کا جھنگ روڈ پر پٹرول پمپ کے سامنے سڑک بلاک کرکے احتجاج،ضلع بھر میں تمام پٹرو ل پمپ مالکان نے قیمتوں میں ممکنہ مزید اضافے پرپٹرول و ڈیزل کی فروخت بند کررکھی ہے۔

 جبکہ بعض پٹرول پمپ مالکان اور کھلا پٹرول وڈیزل فروخت کرنے والے ایجنسی مالکان نے پٹرول ساڑھے تین سو اور ڈیزل کی تین سے چار سو روپے لٹر فروخت شروع کررکھی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں بند کرکے شہریوں کو پٹرول و ڈیزل مافیا کے ہاتھوں لٹنے کیلئے چھوڑ دیا ہے ،لوگ سڑکوں پر خوار ہورہے ہیں۔ مجلس رفاہ عامہ کے صدر حافظ حفیظ الرحمن اور شہریوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں