جی سی یو نے نجی کالجز کے طلبہ پر اضافی بوجھ ڈال دیا

جی سی یو نے نجی کالجز کے طلبہ پر اضافی بوجھ ڈال دیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے الحاق شدہ پرائیویٹ کالجز کے طلبہ پر اضافی مالی بوجھ ڈال دیا۔ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری میں داخلہ لینے پر بھی یونیورسٹی شیئر نافذ کردیا۔ طلبہ کو داخلہ فیس کے ساتھ اضافی چار ہزار روپے یونیورسٹی شیئر جمع کروانا ہوگا۔

طلبہ کو نجی کالج کی فیس کے علاوہ 7 ہزار روپے جی سی یونیورسٹی کو بھی جمع کروانا پڑیں گے ۔ ذرائع کے مطابق نجی کالجز مالکان نے یونیورسٹی شیئر واپس لے کر طلبہ کو فیسوں میں ریلیف دینے کا مطالبہ کردیا۔ نجی کالج مالکان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ کالجز کے ایسوسی ایٹ ڈگری کے طلبہ پر یونیورسٹی شیئر نافذ کرنے سے داخلوں میں کمی آئے گی۔ یونیورسٹی شیئر کا مالی بوجھ بچوں کی تعلیم کے راستے میں رکاوٹ بنے گا۔ یونیورسٹی انتظامیہ پرائیویٹ تعلیم جاری رکھنے والے طلبہ کو ریلیف دے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں