مہنگائی کا طوفان ، مزدور کم از کم اجرت سے محروم

مہنگائی کا طوفان ، مزدور کم از کم اجرت سے محروم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)7ماہ کا عرصہ گزرنے اور مہنگائی کا طوفان آنے کے باوجود صنعتی شہر کے مزدور کم از کم اجرت سے محروم ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل میں کم و بیش دس لاکھ کے قریب مزدور فیکٹریوں ، کارخانوں ، سپننگ سائزنگ ، ویونگ ، پروسیسنگ اور دیگر فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں ۔

حکومت نے گزشتہ سال بجٹ میں مہنگائی پرکم از کم اجرت 25 ہزار مقرر کی تھی لیکن محکمہ لیبر اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی سے 7 ماہ گزرنے کے باوجود سینکڑوں فیکٹریوں کے لاکھوں مزدور تاحال کم از کم اجرت سے محروم ہیں جن کو 15 سے 20 ہزار تنخواہ دی جارہی ہے ، سوشل سکیورٹی کارڈ اور دیگر سہولیات بھی مزدوروں کو میسر نہیں ۔ شتر بے مہار مہنگائی پر 35 ہزار کم از کم اجرت ڈیمانڈ کی جارہی ہے ۔فیصل آباد کی لیبر تنظیمیں احتجاجی تحریک کی تیاری کررہی ہیں اور جلد مشترکہ پلیٹ فارم سے بڑے احتجاج یا دھرنے کی صورت میں کم از کم اجرت اور دیگر مراعات کے لئے مزدور سڑکوں پر ہونگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں