آبادی کنٹرول کے اقدامات کاغذی کارروائیوں تک محدود

 آبادی کنٹرول کے اقدامات کاغذی کارروائیوں تک محدود

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنا بڑھتے ہوئے مسائل کا واحد حل ہے لیکن محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے آبادی کو کنٹرول کرنے اور خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات اور آگاہی مہم صرف کاغذی کارروائیوں تک محدودہے ۔

ذرائع کے مطابق ہسپتالوں میں بہبود آبادی کائونٹرز کا عملہ غیر ذمہ داری کامظاہر ہ کرتے شہریوں کو آبادی کو کنٹرول کرنے کی آگاہی نہیں دے رہا۔ شہر کی آبادی دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے جسکے باعث بہت سے مسائل کا سامنا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی کاعملہ کی جانب سے آگاہی فراہم کرنے کے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ۔محکمہ کے افسروں ا ور ملازمین کی جانب سے محض سالانہ میٹنگز اور سیمینارز کرائے جاتے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں