ڈالرمہنگاہونے سے موبائل فونز نرخوں میں 30فیصد اضافہ

ڈالرمہنگاہونے سے موبائل فونز نرخوں میں 30فیصد اضافہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈالر مسلسل مہنگاہونے پر موبائل فونز کی قیمتوں میں 20 سے 30فیصد تک اضافے سے ہزاروں دکانداروں کا کاروبار بری طرح متاثر ، پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اور ڈالر کی غیر یقینی صورتحال پر موبائل فون کمپنیوں نے موبائلز کی مینوفیکچرنگ کم کردی جس سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں کمپنیوں کے موبائلز کی قیمت اب تک 20 سے 30 فیصد تک بڑھ چکی ہے ۔ 15 سے 20 ہزار تک ملنے والے انڈرائیڈ موبائلز کی قیمت 25 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

جبکہ 25 سے 30 ہزار والے موبائلزکی قیمت 35 ہزار یا اس سے زائد ، 50 ہزار والے موبائلز کی قیمت 65 سے 70 ہزار تک بڑھ چکی ہے جبکہ 1 لاکھ والا موبائل 1 لاکھ 20 سے 25 ہزار کا مل رہا ہے جس وجہ سے موبائلز کی خریدو فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ کی کی گئی ہے نا صرف ڈبہ پیک موبائلزکی قیمت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ری سیل میں بھی موبائل انتہائی مہنگے ہونے سے بار بار موبائل تبدیل کرنے کے شوقین افراد بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں جن کا کہنا ہے مہنگائی بہت زیادہ ہے اور موبائل بھی انتہائی مہنگے ہوچکے ہیں اس لئے اب موبائل خریدنے اور فروخت کرنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑتا ہے جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے قیمتوں میں اضافے کسٹمر بہت کم ہوگیا ہے جس سے انکا کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں