کینیڈا سے آئے سکھ سیاحوں کا لائلپور میوزیم کا دورہ

کینیڈا سے آئے سکھ سیاحوں کا لائلپور میوزیم کا دورہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کینیڈا سے آئے ہوئے سکھ سیاحوں نے لائلپور میوزیم کا دورہ کیا اور عجائب گھر دیکھ کر پاکستانی ثقافت کو خوب سراہا۔ڈائریکٹر لائلپور میوزیم میاں عتیق احمد نے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔کینیڈا سے آنے والے سکھ سیاحوں کو عجائب گھر کا تفصیلی دورہ کرایا گیا۔

ڈائریکٹر لائلپور میوزیم نے ریجن کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔عجائب گھر کی گیلریز کے ذریعے ساندل بار سے لائلپور بننے کا سفر کرایا۔مختلف تہذیبوں اور زمانوں کی تاریخ بتائی۔کینیڈین سیاحوں نے عجائب گھر دیکھ کر خوشی کا اظہار کیااورکہا کہ ہماری تاریخ کو بھی یہاں سنبھالا گیا ہے جو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں