محکمہ انہار درخت چوری ،ایس ڈی او کا موقف غلط ثابت

محکمہ انہار درخت چوری ،ایس ڈی او کا موقف غلط ثابت

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)محکمہ انہار ایکسکیویٹر ڈویژن دفتر سے درختوں کی چوری کا معاملہ، افسروں نے چوری کا استغاثہ درخواست یا ایف آئی آر درج نہ کروائی، ایس ڈی او شیخ اطہر کا موقف غلط ثابت ہوا تفصیلات کے مطابق محکمہ انہار ایکسکیویٹر ڈویژن دفتر سے لاکھوں روپے مالیت کے شیشم درخت چوری ہوئے۔

ذرائع کے مطابق درخت چوری کروانے میں محکمے کے افسروں کی مبینہ طور پر ملی بھگت اور ایما شامل تھی جب معاملے سے متعلق موقف لینے کے لیے ایس ڈی او شیخ اطہر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ چوری کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے مگر زرائع کے مطابق ایسا کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا گیا جب ایس ڈی او شیخ اطہر سے مقدمہ نمبر یا ایف آئی آرکی کاپی کا استفسار کیا گیا تو وہ مختلف حیلے بہانے بناتے ہوئے ٹال مٹول سے کام لیتے رہے اور مقدمہ نمبر یا کاپی فراہم نہ کرسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں