پالتو جانوروں کے درآمدی کھانے بھی کئی گنا مہنگے ہوگئے

 پالتو جانوروں کے درآمدی کھانے بھی کئی گنا مہنگے ہوگئے

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)ڈالر کی قیمتوں میں اضافے پر پالتو جانوروں کے درآمدی کھانے کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق کتے بلیوں سمیت دیگر پالتو جانوروں کے لیے درآمد کیے جانے والے مختلف کمپنیوں کے فوڈ پیکٹس کی قیمتوں میں 500 سے 1200 روپے تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔

بیشتر پیکٹس پر ریٹیل پرائس موجود نہ ہونے سے ڈیلرز مرضی کے ریٹس پر فروخت کررہے ہیں ۔ جانور پالنے کے شوقین حضرات کا کہنا ہے کہ دیگر اشیا ضروریہ کی طرح جانوروں کے کھانے کی قیمتیں بھی طے کی جائیں تاکہ ناجائز منافع خور گرانفروشی نہ کرسکیں

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں