فیسیں بڑھانے پرزرعی یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج جاری

فیسیں بڑھانے پرزرعی یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافے کے خلاف طلباء کی جانب سے 8 روز سے جاری احتجاج جاری، انتظامیہ صورتحال کو کنٹرول میں غیر سنجیدہ، مین شاہراہیں بند ہونے سے شہری مسائل کا شکارہونے لگے ۔یونیورسٹی حکام کی طرف سے مطالبہ تسلیم نہ کئے جانے پر اسلامی جمعیت طلبہ اور انجمن طلباء اسلام کے زیراہتمامطلبہ نے احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے زرعی یونیورسٹی مین گیٹ پر احتجاجی دھرنا دے دیا اور یونیورسٹی انتظامیہ سے فیسوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

طلبہ نے جیل روڈ کو ٹریفک کیلئے بلاک کیا تو اے سی سٹی وقاص صفدر بھی موقع پر پہنچ گئے اور طلبہ کے مطالبات ڈپٹی کمشنر اور یونیورسٹی انتظامیہ تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔ ان کا کہنا تھا طلبہ پرامن رہیں، جلد کوئی درمیانہ رستہ نکالیں گے ۔ طلبہ کا احتجاجی پانچ گھنٹے جاری رہا، اس دوران ٹریفک بندش کے باعث شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔ جس پر یونیورسٹی انتظامیہ اور سی پی او کی طرف سے طلبہ نمائندوں کو آج بروز منگل ایک بجے یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کی یقین دہانی کروائی۔ طلبہ نے ضلعی انتظامیہ اور سی پی او کی یقین دہانی پر بلاک راستے کھول دیئے ۔ طلبہ کا کہنا تھا مین روڈ سے عارضی طور پراحتجاج ختم کررہے ہیں جبکہ یونیورسٹی کاریڈور میں احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ آج بھی یونیورسٹی انتظامیہ نے مطالبہ تسلیم نہ کیا تو دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں