واپڈا جدید تقاضوں سے ہم آہنگ یونیورسٹی قائم کررہا :چیئرمین

واپڈا جدید تقاضوں سے ہم آہنگ یونیورسٹی قائم کررہا :چیئرمین

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)واپڈا جدید تقاضوں سے ہم آہنگ یونیورسٹی قائم کررہا ہے ۔ یونیورسٹی کے قیام کے لئے درکار مراحل تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں اور یونیورسٹی بہت جلد کام شروع کردے گی۔

 یہ بات چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ر) نے واپڈا انجینئرنگ اکیڈمی فیصل آباد کے دورے کے موقع پر کہی۔ جنرل منیجر (ایڈمنسٹریشن) بریگیڈیئر طفیل (ریٹائرڈ)، جنرل منیجر (ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اینڈ ایجوکیشن) انوارالحق اور فوکل پرسن واپڈا یونیورسٹی شاہد حمید بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ واپڈا یونیورسٹی کے قیام کے بنیادی مقاصد بیان کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ یہ یونیورسٹی قومی ترقی سے براہِ راست وابستہ شعبوں کے نصاب اور تحقیق میں سنٹر آف ایکسی لینس کے طور پر کام کرے گی۔ واپڈا یونیورسٹی انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے مابین فاصلہ کو بھی کم کرنے میں مدد دے گی اور اس مقصد کیلئے خصوصی طور پر کورسز تشکیل دیئے جائیں گے ۔ چیئرمین نے واپڈا ہسپتال فیصل آباد کا بھی دورہ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں