آ ر پی او کی ضلعی پولیس سربراہان کیساتھ کرائم میٹنگ

آ ر پی او کی ضلعی پولیس سربراہان کیساتھ کرائم میٹنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) آر پی فیصل آباد ڈاکٹر عابد خان نے ضلعی پولیس سربراہان سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ مقدمات اندراج میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں ہو گی۔ کرائم کا جائزہ لینے کے حوالہ سے میٹنگ میں ایس پی لائلپور ٹاؤن حافظ کامران اصغر، ایس پی اقبال ٹاؤن اظہر جاوید، ڈی پی او چنیوٹ وسیم ریاض خان، ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب، ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ اصغر کانفرس روم میں موجود تھے۔

جبکہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب عارف شہبازخان وزیر نے بذریعہ ویڈلنک شرکت کی، آر پی او نے ہدایات جاری کرتے کہا کہ کمپلینٹ سیل نمبر 1787جلد از جلد کلیئر کرنے کریں، ریسکیو 15 کی کالز پر ایس ایچ او یا سینئرافسر خود موقع پر جا کر وقوعہ کی تصدیق کریں اور متاثرین کی داد رسی کروائیں، اشتہاریوں کے ہسٹری شیٹ کی تکمیل عمل میں لائی جائے ، قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیوںکو مزید تیز کیا جائے ، آر پی او نے پولیس افسروں کو تنبیہ کرتے کہا کہ سنگین مقدمات کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے تھانوں کے سرپرائز وزٹ کئے جائیں، غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کو کڑے محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا ہو گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں