ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقررکردیں
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے تھوک وپرچون فروشوں،دکانداروں اورصارفین کی موجودگی میں متفقہ طورپر مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نئے سرے سے مقرر کردیں ۔
جسکے مطابق بیسن کی تھوک قیمت 236 پرچون قیمت 250روپے ہوگی اسی طرح چنا سفید موٹاکی تھوک قیمت 362اور پرچون قیمت 372روپے کلو ،چنا سفید باریک 300 اور 312ر،چنا سیاہ موٹا 218 اور 230،چنا سیاہ باریک 203 اور212،دال چنا موٹی225 اور 236،دال چنا باریک 214 اور226،دال مونگ کوری بغیر دھلی242 اور250،دال ماش دھلی ہوئی 400 اور 412 ،دال ماش بغیر دھلی 361 اور 372،دال مسور موٹی کی قیمت 242 اور 252چاول باسمتی سپر کرنل (پرانا)324 اور334 ،چاول ٹوٹا 107 اور112روپے کلوجبکہ آٹا10کلو تھیلا648 ، 20 کلو تھیلا1295 روپے ،دودھ تحصیل سٹی میں 100،باقی تحصیلوں میں 95 ،دہی تحصیل سٹی میں 110، باقی تحصیلوں میں 100 ،چھوٹا گوشت تحصیل سٹی میں 1200 جبکہ باقی تحصیلوں میں 1000 ،بڑا گوشت تحصیل سٹی میں 0 60 باقی تحصیلوں میں 500 روپے کلو،روٹی 100گرام وزنی 12روپے ،روٹی خمیری 14روپے ،نان 15 روپے اور کوئلہ 100 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہوگا۔پھل اور سبزیوں کے نرخ روزانہ منڈیوں میں نیلامی کی بنیادپر جبکہ پولٹری پراڈکٹس کے نرخ محکمہ لائیوسٹاک پولٹری ایسوسی ایشن کی مشاورت سے روزانہ صبح 7 بجے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو برائے تشہیر مہیا کرے گا۔