سب متحد ،وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے :سی پی او

 سب متحد ،وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے :سی پی او

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہمارا ملک بہت قربانیوں سے حاصل کیا گیا۔ اسکی بنیادوں اور ترقی میں ہمارے شہداء کا خون شامل ہے ۔ یہاں حاضر ہونے کا مقصد ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا جائے ۔ انکی قربانیوں کی بدولت ہم یہاں کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر خالد محمود ہمدانی نے باغ جناح میں سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرتے کیا۔

شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں ڈویژنل کمشنر سلوت سعید، سابق ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ، سٹی پولیس آفیسر خالد محمود ہمدانی اور ایس پی صدر ڈویژن شمس الحق درانی کے علاوہ ضلعی وپولیس افسروں اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور گلدستے رکھے ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے سانحہ پشاور کے شہداء کو سلام پیش کیا اور کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہم سب متحد ہیں اور وطن کی بقاء کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ سکیورٹی ادارے وطن عزیز کی سلامتی کے لئے اپنی جان ہتھیلی پررکھ کر سروسز فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے سانحہ کے غازیوں کے بلند درجات کی دعابھی کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں