راجباہوں سے نکلنے والی مٹی اور گند سڑکوں پر پھینک دیا گیا

راجباہوں سے نکلنے والی مٹی اور گند سڑکوں پر پھینک دیا گیا

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)محکمہ انہار کے ٹھیکیداروں کی غفلت کے باعث راجباہوں سے نکلنے والی مٹی اور گند سڑکوں پر ہی پھینک دیا گیا گاڑیوں کے ٹائروں کے ساتھ دھول دور دور تک پھیلنے لگی ۔

سالانہ بھل صفائی کے لیے نہروں اور راجباہوں کی صفائی کروائی جارہی ہے جس کے لیے ٹھیکے کیے گئے ہیں مگر ٹھیکیداروں نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے راجباہوں سے نکلنے والی مٹی اور گند کو سڑکوں کے کنارے ہی پھینک دیا ہے جو گاڑیوں کے ٹائروں کے ساتھ دور دور تک پھیل رہی ہے ذ رائع کے مطابق ٹھیکے کی شرائط میں صفائی کرنا اور مٹی اٹھانا دونوں امورہی شامل ہوتے ہیں جبکہ ٹھیکیدار صرف راجباہوں سے مٹی نکال کر ہی کام چھوڑ جاتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں