عمران حامد کا ذاتی پسند نہ پسند پر تبادلے کرنے کا انکشاف

عمران حامد کا ذاتی پسند نہ پسند پر تبادلے کرنے کا انکشاف

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی جانب سے تبادلے کے بعد عہدے کا چارج چھوڑنے سے پہلے ذاتی پسند نہ پسند کی بنیاد پر ملازمین کے پرانی تاریخوں میں ٹرانسفر کرنے کا انکشاف ڈی سی ڈاک پر بھی پرانی تاریخوں کے دستخط کرتے رہے۔

سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کے تبادلے کانوٹیفکیشن جاری کردیا مگر ڈپٹی کمشنر پرانی تاریخوں میں کام کرنے میں مصروف رہے عہدے کا چارج چھوڑنے سے پہلے ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے ٹرانسفر آرڈرز کے بعد بھی پرانی تاریخوں میں ڈاک سائن کی اور ڈی سی دفتر کے ملازمین کے تبادلے بھی پرانی تاریخوں میں کیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں