سول ہسپتال میں 15 روز سے فری ٹیسٹوں کی سہولت ختم، ہزاروں مریض خوار ہونے لگے

سول ہسپتال میں 15 روز سے فری ٹیسٹوں کی سہولت ختم، ہزاروں مریض خوار ہونے لگے

فیصل آباد(نعیم قیصر سے )سول ہسپتال میں 15 روز سے فری ٹیسٹوں کی سہولت ختم ، مختلف بیماریوں کا شکار ہزاروں مریض خوارہونے لگے ۔ پنجاب میں نگران سیٹ اپ آتے ہی فیصل آباد میں ڈاکٹر مریضوں کے لئے وبال جان بن گئے ۔ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر آصف حمید و دیگر عملہ نے کمیشن میں اضافے کیلئے ہسپتال لیبارٹری میں آنے والے مریضوں کے فری ٹیسٹ بند کردئیے۔

سینکڑوں مریض مجبور ہو کر ادھار لے کر فیس جمع کروا کر ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق سول ہسپتال کی لیبارٹری میں قبل ازیں روزانہ 60 ہزار کے قریب فیسوں کی مد میں ریونیو جمع ہوتا تھا جو اب 140000 اکٹھا ہورہا ہے جبکہ سی ٹی سکین ٹیسٹ کی مد میں تقریبا 70 ہزار روپے جمع ہوتے تھے جو اب 150000 جمع ہورہے ہیں جن سے حاصل کمیشن ہسپتال انتظامیہ کھا رہی ہے جو مریضوں کی جیب پر بھاری پڑھ رہا ہے ۔ مریضوں کا اس حوالے سے کہنا ہے سابقہ حکومت ختم ہوتے ہی نام نہاد مسیحا عوام کو لوٹ رہے ہیں ، صوبائی وزیر صحت ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں