یوٹیلیٹی بلز کی وجہ سے فیسوں میں مجبوراً اضافہ کیا:ڈاکٹر اقرار

 یوٹیلیٹی بلز کی وجہ سے فیسوں میں مجبوراً اضافہ کیا:ڈاکٹر اقرار

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار خاں نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی مسائل اور بڑھتے ہوئے یوٹیلیٹی بلز کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ کو فیسوں میں مجبوراً اضافہ کرنا پڑا ہے تاہم معاشی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی طلبہ کو فیسوں میں اضافے کا ازالہ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف فارمز کے زیر اہتمام منعقدہ گڑ میلے میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطا ب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ طلبہ ملک کی معاشی صورتحال کا ادراک نہ ہونے سے احتجاج کا راستہ اپنا رہے ہیں یہ طلبہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں جنہیں کونسلنگ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر روشن مستقبل کو یقینی بنا سکیں۔ انہوں نے کہا قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن اگر مظاہرین حدود سے تجاوز کرتے ہوئے قابل دست اندازی جرم کا ارتکاب کریں تو ان کے خلاف کارروائی ناگزیر ہو گی۔انہوں نے فیکلٹی کے کردار کو سراہتے کہا کہ جس طرح انہوں نے طلبہ کی کلاس میں کونسلنگ کی ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ تمام طلبہ نے فیس ادا کر دی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں