سپورٹس ایونٹ:گریجوایٹ کالج خواتین گوجرہ کوکامیابی پرمبارکباد

گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین گوجرہ کی کرکٹ ٹیم نے پہلے ایچ ای ڈی سپورٹس ایونٹ میں پنجاب بھر میں سلور میڈلز۔۔۔
اور دوسری پوزیشن کی ٹرافی کے ساتھ 180000 کی انعامی رقم بھی جیت لی۔ پرنسپل کالج عابدہ شہزادی نے ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہاکہ کالج طالبات نے سپورٹس کے میدان میں اعلیٰ کار کر دگی کا مظاہر کر کے سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔ اس موقع پر اساتذہ اور دیگر طا لبات نے بھی ٹیم کو مبارکباد دی۔