پولیس نے 3 ڈاکوئوں کو حراست میں لے کر سامان بر آ مد کر لیا

پولیس نے 3 ڈاکوئوں کو حراست میں لے کر سامان بر آ مد کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 3 ڈاکوئوں کو حراست میں لے کر اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے چک نمبر 111رب میں پولیس نے اطلاع ملنے پر کار روائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ڈکیتی کی نیت سے چھپے تین ڈاکوئوں کو حراست میں لے لیا۔ جن کی تلاشی لیتے ہوئے اسلحہ ، موبائلز، نقدی اور موٹرسائیکل سمیت دیگر سامان برآمد کرلیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں