کینال ایکسپریس وے ٹال پلازہ پر ٹیکس وصولی شروع

کینال ایکسپریس وے ٹال پلازہ پر ٹیکس وصولی شروع

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) کینال ایکسپریس وے پر بنائے گئے ٹال پلازہ نے ٹیکس وصولی شروع کردی شہریوں نے ٹال پلازہ کو غیر ضروری بوجھ قرار دے کر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کینال ایکسپریس وے پر ٹال ٹیکس لگانا شہریوں کی جیب پر ایک اضافی بوجھ ہے کینال ایکسپریس وے کے اطراف میں رہنے والے مقامی شہریوں کو روزانہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے متعدد بار شہر کی طرف آنا پڑتا ہے اور ہر بار ٹیکس ادا نہیں کرسکتے جو لوگ کینال ایکسپریس وے کا استعمال کرکے ساہیانوالہ انٹرچینج پر جاتے ہیں وہ پہلے ہی موٹروے کا ٹیکس ادا کررہے تھے ایسے میں نیا ٹال پلازہ ضروری نہیں تھا شہریوں نے اپیل کی ہے کہ ایکسپریس وے ٹال پلازہ کو ختم کیا جائے تاکہ شہری اس اضافی بوجھ سے بچ سکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں