فیسوں میں اضافہ،لائسنس بنوانے کی شرح میں کمی

فیسوں میں اضافہ،لائسنس بنوانے کی شرح میں کمی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کے بعد لائسنس بنوانے کی شرح میں اوسطاً 60فیصد سے زائد کمی ہوگئی شہری لائسنس بنوانے سے گریز کرنے لگے شہریوں نے فیسوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں اور موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا مہم کے دوران یومیہ سینکڑوں شہریوں کے چالان کی مد میں بھاری جرمانے کیے گئے اور مقدمات کا اندراج بھی کروایا جاتا رہا ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سختی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے لائسنس کے حصول کے لیے سی ٹی او دفتر سمیت مختلف ٹریفک سیکٹرز میں لرنر اور لائسنس بنوانے کا سلسلہ شروع کردیا24گھنٹے شہریوں کی بڑی تعداد ٹریفک سیکٹرز میں موجود رہتی لیکن اس کے بعد وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر لرنر اور ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا جس کے بعد لائسنس بنوانے والوں کی شرح میں اوسطاً60 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے شہریوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اختیارات واپس کرنے سے پہلے پرانی فیسیں بحال کریں تاکہ شہری آسانی سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں