جڑانوالہ روڈ ڈھڈی والا میں تجاوزات مافیا کا راج بر قرار

جڑانوالہ روڈ ڈھڈی والا میں تجاوزات مافیا کا راج بر قرار

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے جڑانوالہ روڈ ڈھڈی والا میں سڑک پر تجاوزات مافیا کا راج ختم نہ کروایا جاسکا شام ہوتے ہی مین سڑک نو گو ایریا بن جاتی ہے ۔

متعدد بار نشاندہی اور عوامی شکایات کے باوجود جڑانوالہ روڈ ڈھڈی والہ جلوی مارکیٹ سے آخری سٹاپ پر سڑک کے دونوں اطراف تجاوزات مافیا نے اثر و رسوخ قائم کررکھا ہے انتظامی افسر تجاوزات مافیا سے مبینہ نذرانے وصول کرنے کے باعث ان پر ہاتھ ڈالنے سے گریز کرتے ہیں جلوی مارکیٹ کے قریب شام ہوتے ہی ریڑھی بان چھابڑی فروش سڑک پر قبضہ جمالیتے ہیں جس کے باعث ٹریفک کا بہاو شدید متاثر ہوتا ہے اور بدترین صورتحال پیدا ہوجاتی ہے سڑک کی صرف ایک لین ہی ٹریفک کے لیے خالی ہوتی ہے جبکہ فٹ پاتھ سمیت باقی دو لینز پر ریڑھی بان کھڑے ہوتے ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر کوئی راہگیر ان ریڑھی بانوں کو سڑک پر آنے سے منع کرے تو ریڑھی بان گالم گلوچ کرتے ہیں اور ہاتھا پائی پر اتر آتے ہیں اس مسئلے کی متعدد بار نشاندہی کی جاچکی ہے عوامی حلقوں کی جانب سے سٹیزن پورٹل اور کمپلینٹ سیل میں درخواستیں بھی دے چکے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے افسرٹس سے مس نہیں ہوتے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں