ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس ، جلد ممبرشپ کا آغاز ہو گا

ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس ، جلد ممبرشپ کا آغاز ہو گا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں ان ڈور کھیلوں و تفریح کی شاندار سہولیات سے مستفید ہونے کیلئے عنقریب ممبرشپ کا آغاز کیاجارہاہے اس سلسلے میں ضروری انتظامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

یہ بات ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے آصف چودھری نے مختلف ان ڈور گیمز کیلئے کوچز کا انٹرویو کرتے ہوئے بتائی۔ ڈائریکٹر فنانس ایف ڈی اے یاسراعجاز چٹھہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل نے بتایاکہ ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس ان ڈور کھیلوں اور تفریحی سہولیات کے حوالے سے منفرد اور بے مثال حیثیت کا منصوبہ ہے جس میں مردو خواتین کیلئے الگ الگ ان ڈور گیمز کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں سوئمنگ پولز، جمینزیم، سکوائش، باسکٹ بال، لان ٹینس، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس اور سنوکر سمیت دیگر کھیلوں کے جدید کورٹس قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی امور چلانے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے جبکہ شائقین کو بہترین سروسز کی فراہمی کیلئے مینجمنٹ کمیٹی سرگرم عمل ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں