کامیابی پر حلقہ کے عوام ،اہلیہ کا شکر گزار ہوں:نثار جٹ

 کامیابی پر حلقہ کے عوام ،اہلیہ کا شکر گزار ہوں:نثار جٹ

ٹھیکریوالا، پینسرہ(نمائندگان دنیا) پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نومنتخب ممبر قومی اسمبلی این اے 100 ڈاکٹر نثار جٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہاہے کہ تاریخی کامیابی پر حلقہ کے عوام اور اپنی اہلیہ کا شکر گزار ہوں ہم نے الیکشن نہیں جنگ لڑی ہے ۔۔۔

میری فیملی نے سخت جدوجہد کی صوبتیں برداشت کیں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا مجھے الیکشن مہم بھی نہیں چلانے دی گئی انتہائی کم وقت اور مشکل حالات میں موٹر سائیکل پر مہم چلائی میری اہلیہ نے ڈور ٹو ڈور حلقہ میں جا کر الیکشن الیکشن مہم بھرپور ساتھ دیا ،حلقہ کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔ دریں اثنا نو منتخب ایم این اے ڈاکٹر نثارجٹ نے کی پی پی 108سے منتخب ہونے والے ایم پی اے رانا آفتاب کے ڈیرے آمد، جیت پر مبارکباد دی اور حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے حلقہ کی فلاح و بہود کے لیے مل جل کر کام کرنے کا عزم کیا انہوں نے کہا حافظ عطااللہ فارم 45 کے مطابق کامیاب تھے مگر انہیں دھاندلی سے شکست دی گئی قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان کی سیٹ واپس دلائی جائے گی خوشی اس بات کی ہے کہ لیگی حکیم کا علاج ایک ڈاکٹر نے کامیابی سے کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں