اسلحہ نما ئش ، فائرنگ ، پتنگ بازی پربھرپور کارروائی ہدایت

 اسلحہ نما ئش ، فائرنگ ، پتنگ بازی پربھرپور کارروائی ہدایت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر)علی ضیائکی جانب سے اسلحہ کی نما ئش ،ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی وفروشی پر کریک ڈائون تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

سی پی او نے تمام سرکل افسروں و تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کوہدایات جاری کی ہیں کہ شادی بیاہ تقریبات و دیگر تفریحی میلہ جات وغیرہ کے موقع پر اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ اور کائٹ فلائنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کریں۔اس سلسلہ میں عوام میں آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے تمام ایس ایچ اوز اپنے تھانہ جات کے مشہور مقامات اور رش والی جگہوں پر نمایاں بینرز آویزاں کریں جن اس حوالے سے ہدایات درج ہوں۔علاوہ ازیں تمام مساجد میں بھی اعلانات کروائے جائیں۔اس سی پی او نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے ۔ہوائی فائرنگ اور کائٹ فلائنگ کی روک تھام کیلئے اچھی اور موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے سپیشل سکواڈز تشکیل دیئے جائیں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیائع کوروکا جا سکے ،خصوصی مہم میں غفلت برتنے والے پولیس افسروں و اہلکارں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں