ڈی سی ٹوبہ نے پولیو مہم کا افتتاح کیا

ڈی سی ٹوبہ نے پولیو مہم کا افتتاح کیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچے کو ویکسین پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے ، ضلع بھر میں کوئی خاندان پولیو ویکسین کے قطرے پلانے سے انکار نہیں کرتا، سابقہ مہم کے طرح اس مہم کو بھی 100فیصد کامیاب بنائیں گے ، اس موقع پر ڈی ایچ او نے بتایا کہ اس مہم کے دوران ضلع بھر کے 4لاکھ 33ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے ضلع بھر میں 1961ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں