واسا نااہلی ،امین پور بازار میں سیوریج کا پانی سڑک پر جمع

واسا نااہلی ،امین پور بازار میں سیوریج کا پانی سڑک پر جمع

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے باوجود واسا نے غفلت کا دامن نہ چھوڑام واسا کی نااہلی کے باعث امین پور بازار میں سیوریج کا پانی سڑک پر جمع ہوگیا۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ٰمریم نواز نے ضلعی حکومتوں کو صفائی سے متعلق واضح احکامات جاری کیے ہیں لیکن فیصل آباد میں واسا کی روایتی سستی کے باعث وزیر اعلیٰ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا سیوریج لائن کی صفائی نہ ہونے سے امین پور بازار میں گٹروں کا پانی سڑک پر آرہا ہے دکانوں کے سامنے تعفن زدہ ماحول پیدا ہوچکا ہے جس کی وجہ سے دکانداروں اور خریداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واسا کو تصویری کارکردگی کی بجائے حقیقی طور پر کام کرنا چاہیے تاکہ عوامی مسائل کا خاتمہ ہوسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں