ماموں کانجن :عید پر صفائی کے ناقص انتظامات ، امراض کا خطرہ

ماموں کانجن :عید پر صفائی کے ناقص انتظامات ، امراض کا خطرہ

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)ماموں کانجن میونسپل کمیٹی کے عملہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب کے وژن کی دھجیاں اڑادیں ،محلہ غریب پورہ میں صفائی کے ناقص انتظامات ،وبائی امراض پھوٹنے کے خطرات ہیں لو گوں نے حکام سے نوٹس کا مطالبہ کر دیا۔

 گھروں کے باہر اور گلیوں میں کئی دن سے پڑا کچرا انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،گندگی کی وجہ سے آنے جانے والے راہگیر بھی اذ یت میں متبلا ہیں گلیوں میں گلتا سڑتا یہ کچرا پورے محلے میں موذی بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہاہے جبکہ میونسپل کمیٹی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی مکینوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کے والی وارث شہر کی صفائی کی طرف بھی توجہ دیں غریب پورہ کے مکینوں نے ڈسی فیصل آباد سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں