جڑانوالہ :عید الفطر کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات

جڑانوالہ :عید الفطر کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ عید الفطر کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر جڑا نوالہ عبدالحنان خان چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جڑانوالہ یاسر علی شاہ اور سینٹری انسپکٹر سید تطہیر حسین نقوی نے عید کے موقع پر دن رات اپنی ڈیوٹی اور تمام وسائل بر وئے کار لاتے ہوئے پورے شہر کو کچرے سے صاف رکھا بالخصوص محلہ محمد بی بی کالونی میں سیوریج لائن خراب ہونے کے باعث اچانک پانی جمع ہو گیا جس کی اطلاع ملتے ہی سینٹری انسپکٹر نے رات بھر اپنی ٹیم کے ہمراہ کام کر کے لائن کو بحال کیا اور گلی محلوں کی فوراً صفائی کروائی جسے عوام نے خوب سراہا اور شہر بھر کی صفائی کرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں