آلودہ پانی سے برف تیاری پر 4 فیکٹری مالکان کو جرمانے

 آلودہ پانی سے برف تیاری پر 4 فیکٹری مالکان کو جرمانے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید اور ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی ہدایات پر فوڈ اتھارٹی ضلع چنیوٹ میں آئس فیکٹریز کی چیکنگ جاری، پانی کے فلٹرز کی تبدیلی ریکارڈ کی عدم موجودگی،گندے اور ۔

زنگ آلود برف کے بلاکس، آلودہ پانی کے استعمال سے برف کی تیاری پر 4 فیکٹری مالکان کو 58000 کے جرمانے ،جبکہ آلودہ برف کے 40 بلاکس تلف کردیئے گئے ،مزید برآں پانی کے سیمپل میں مُضر صحت بیکٹیریا کی موجودگی پر فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں ایک آئس فیکٹری کی پروڈکشن بند کر کے مشینری سربمہر کردی اور 40 آئس بلاکس موقع پر تلف کردیئے ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز نے پیغام میں کہا کہ عوام شکائت کے لیے 1223 پر رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں