خاتون پرگھر میں گھس کر تشدد، نقدی، زیورات چوری

خاتون پرگھر میں گھس کر تشدد، نقدی، زیورات چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو گھر میں گھس کر تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ نقدی، زیورات اور دیگر سامان سے محروم کردیاگیا۔

 تھانہ ویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے علامہ اقبال کالونی کی رہائشی رفعت اکرم نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمہ طاہرہ پروین، زبیدہ، اور راحت سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے اسے گھریلو رنجش پر تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر سامان چوری کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں