اینٹی کرپشن نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار کو رشوت لیتے پکڑ لیا

 اینٹی کرپشن نے ایکسائز اینڈ  ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار  کو رشوت لیتے پکڑ لیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ملزم کاشف شاہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ۔

ایکسائز ملازم کاشف شاہ جھنگ روڈ پر شاداب موڑ کے قریب نجی شادی ہال کے منیجر کو پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے بلیک میل کررہا تھا ملزم نے شادی ہال منیجر سے 20 ہزار روپے وصول کی محکمہ اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں