عیدالاضحی پر چنیوٹ بھر میں 3 مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی :ڈپٹی کمشنر

 عیدالاضحی پر چنیوٹ بھر میں 3 مویشی  منڈیاں قائم کی جائیں گی :ڈپٹی کمشنر

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی پر چنیوٹ بھر میں3مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی جو عید سے 10دن قبل فعال ہوجائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے بتایا کہ تحصیل چنیوٹ، لالیاں اور بھوانہ میں مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔انہوں نے گزشتہ روز انتظامات کے جائزہ بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے مزید بتایا کہ ہر مویشی منڈی میں پارکنگ، سایہ کے انتظامات، صفائی ستھرائی،پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا، عیدالاضحی سے 10 روز قبل اور 3 روز بعد تک میونسپل ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ہونگی، مقررکردہ سیل پوائنٹس کے علاوہ کسی جگہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کو ہرگز قائم نہیں ہونے دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں