ٹوبہ :اشیائے ضروریہ کی قیمتو ں میں زبر دست اضافہ ،شہری بے حال

ٹوبہ :اشیائے ضروریہ کی قیمتو ں میں زبر دست اضافہ ،شہری بے حال

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وفاقی بجٹ کی آمد سے قبل ہی ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتو ں میں زبر دست اضافہ کر دیا ۔۔۔

 سبز یوں اور پھلوں کے نرخوں میں ہو لناک اضافہ سے صارفین کی قوت خرید بالکل ختم ہو کر رہ گئی جبکہ سر کاری سطح پر قائم پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور دیگر متعلقہ ادارے قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گردونواح میں گذشتہ چند دنو ں سے اشیائے خورونوش ، پھلوں ،سبزیوں،برائلر گوشت اور دیگر چیزوں کی قیمتو ں میں نمایا ں اضافہ ہوا ہے ،متعلقہ اداروں اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی عدم دلچسپی کے باعث ناجائز منافع خور دکانداروں کے حو صلے مزید بلند ہو گئے اور وہ بلا خوف و خطر صارفین کو دو نو ں ہاتھو ں سے لوٹ رہے ہیں اور ذخیرہ اندوزوں نے باہمی ملی بھگت سے اشیا کی مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کر رکھی ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہو ئے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر صو بائی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتو ں کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی سطح پر خصو صی ٹاسک فورس بنائی جائے اور فرائض میں غفلت کے مرتکب پرائس کنٹرول افسروں کے خلاف بھی سخت انضباطی کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں