جماعت اسلامی آج فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کریگی

جماعت اسلامی آج فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کریگی

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی کے مرکزی امیرحافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرغزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر طرح فیصل آباد میں بھی آج نماز جمعہ کے بعد شہرکی مرکزی مساجد کے سامنے پرامن مظاہرے کئے جائیں گے۔۔۔

 ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ جامع مسجد مجاہدہسپتال کے سامنے ہونے والے مظاہرہ کی قیادت کریں گے ۔پی پی 110 میں ہونے والے مظاہروں کی قیادت امجد قیوم پراچہ،پی پی111نعمان احسن ملک،ڈاکٹر خالدفخر،پی پی112 رانا سکندراعظم، غلام عباس خان،پی پی 113شیخ محمد مشتاق،اجمل حسین بدر،چودھری محمد سلیم،پی پی 114عبدلستار بیگا،ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی، پی پی 115میاں منیر احمد، کاشف نعمان،پی پی 116طہٰ خان،عتیق الرحمان،پی پی 117ملک عبدالجبار، راناعدنان خاں،پی پی 118ملک معراج الدین،افضال شاہین،محمدسلیم سرور،پی پی 106 ثاقب فاروق بٹ،سیدخادم حسین شاہ،پی پی 107شیخ عمیرمختار،پی پی 108 راؤ نصرت علی،پی پی 109زفرادریس، پی پی98 محمدیاسین کاہلوں کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں