گرانفروشی :بیکریوں کیخلاف کارروائیاں، مالکان کو بھاری جرمانے

گرانفروشی :بیکریوں کیخلاف کارروائیاں، مالکان کو بھاری جرمانے

سمندری(نمائندہ دنیا)چیف افسر میونسپل کمیٹی سمندری ولید عثمان نے شہریوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے پر بیکری مالکان کوبھاری جرمانے کر دیئے ۔

 تفصیلات کے مطابق سی او ایم سی سمندری نے گزشتہ روز عوامی شکایات پر شہر بھر میں قائم بیکریوں کی چیکنگ کی اور اس دوران سی او نے بریڈ سمیت دیگربیکری آئٹمز کی ریٹ لسٹ سے ہٹ کر زائد قیمتیں وصول کرنے پر بیکری مالکان کو بھاری جرمانے عائد کر دیئے ۔ اس موقع پر ولید عثمان نے کہا کہ ریٹ لسٹ سے ہٹ کر مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر بیکری آٹمز فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں