ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

 ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی صدارت میں منعقد ہوا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمدبھی انکے ہمراہ تھے ۔۔

اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، تاجران اور دیگر ممبران امن کمیٹی،انچارج سیکیورٹی بھی شریک تھے ۔ ڈپٹی کمشنرنے ضلع میں امن وامان کے قیام کے سلسلے میں امن کمیٹی کی شاندار روایات کو سراہا اور کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر بھی بھرپور انتظامی وحفاظتی اقدامات کئے جائیں گے جن کی کامیابی کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ومذہبی رہنماؤں کی معاونت ناگزیر ہے ۔اجلاس کے دوران امن وامان کے حوالے سے بعض دیگر امور بھی زیر بحث آئے اور امن کمیٹی کے ارکان نے قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آخر میں ضلع میں امن و امان اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں