ڈی پی او جھنگ اورڈپٹی کمشنر کاسکیورٹی اقدامات کا جائزہ

 ڈی پی او جھنگ اورڈپٹی کمشنر کاسکیورٹی اقدامات کا جائزہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کے ہمراہ گزشتہ روز تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقہ میں پانچ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزٹ کے دوران انہوں منتظمین جلوس سے ملاقات کے دوران سکیورٹی انتظامات بارے استفسار کیاجبکہ ڈی پی او جھنگ نے پولیس افسران کو فرائض کی انجام دہی کے دوران الرٹ رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کے شرکاء کو واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر کے زریعے فزیکل تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے ، پولیس افسران ہر نوعیت کی انفارمیشن بروقت کنٹرول روم میں نوٹ کروائیں ۔دوسری طر ف ضلع بھر میں عاشورہ محرم کے ماتمی جلوسوں کا سلسلہ پر امن طور پر جاری رہا، 5 محرم الحرام کو ضلع بھرمیں علم و ذالجناح کے 21 جلوس اور 217مجالس کا انعقاد ہوا،جن میں سے تین جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا تھا ۔پانچ محرم الحرام کا علم کا ماتمی جلوس مجالس عزا موسیٰ چوک بستی غوثیہ سیٹلائیٹ ٹاؤن سے برآمد ہو ا،جو امام بارگاہ شاہ نجف پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا ۔جلوس کے دوران سینکڑوں مرد وزن عزادار نوحہ خوانی ،سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے رہے ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں