کپاس کی نگہداشت کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں: خالدمحمود

 کپاس کی نگہداشت کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں: خالدمحمود

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر زراعت چودھری خالد محمود نے کسانوں کو بارشوں کے بعد کپاس کی ۔

نگہداشت کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے پانی کے نکاس کا بندوبست کریں، بارش کا زائد پانی قریبی نشیبی کھیتوں کی طرف نکال دیں اگر قریب کوئی نشیبی کھیت موجود نہ ہو تو کھیت کے متوازی کھالہ کھود کر اس میں پانی جمع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے نکاس کے لئے موٹر پمپ کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ،بارشوں کے بعد کپاس کا رنگ پیلا ہونے کی صورت میں دو کلوگرام یوریا فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کو پانی لگانے سے قبل موسمی پشین گوئی کو مدنظر رکھیں،بارش کے بعد موسم ٹھنڈا ہونے کے باعث سبز تیلہ کا حملہ زیادہ ہو سکتا ہے اس لئے کاشتکار سبز تیلہ کی پیسٹ سکاؤٹنگ کرتے رہیں اور مناسب زہروں کا سپرے کریں۔ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ بارش کے بعد سفید مکھی کے انڈے اور بچوں کے خلاف زہروں کے استعمال سے بہتر نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔،بارشوں کے بعد ہوا میں نمی کی وجہ سے کپاس پر پھپھوندی کا حملہ ہو سکتا ہے لہذا کسوگا مائسین یا کاپر آکسی کلورائڈ سپرے کی جا سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں